اہلیان گڑھی حمید گل نے ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اور ایم پی اے فضل شکو رخان پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے وعدوں اور پر فریب نعروں پر ووٹ لینے والوں کو عوام کے مشکلات نظر نہیں آرہے ہیں

Malik Usman ملک عثمان پیر 13 جون 2016 15:08

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جون 2016ء) اہلیان گڑھی حمید گل نے ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اور ایم پی اے فضل شکو رخان پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے وعدوں اور پر فریب نعروں پر ووٹ لینے والوں کو عوام کے مشکلات نظر نہیں آرہے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں مولانا سید گوہر شاہ اور ایم پی اے فضل شکور خان کو کسی صورت ووٹ نہیں دیا جائیگا۔

مولانا شبیر جان ۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی ون علاقہ گڑھی حمید گل میاں کے معززین کا ایک اجلاس زیر صدارت مولانا شبیر جان منعقد ہوا ۔اجلاس میں امیر تاج، نعیم جان، جاوید خان، ندیم جان، شاکر، عاصم جان، ظاہر جان، سہیل ، مصور خان، حیدر خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں اظہار خیال کر تے ہوئے شرکا ء نے کہا کہ چارسدہ کے بیشتر علاقوں کی طرح ہمارے علاقے کو بھی مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اور سیاسی پارٹیاں انتخابات کے دنوں میں وہ صرف ووٹ مانگنے کیلئے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ علاقہ گڑھی حمید گل میاں گیس، بجلی اور پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں اوراس حوالے سے وہ متعدد بار ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اورا یم اپی اے فضل شکو رخان کے پاس گئے ہیں لیکن دونوں نے کوئی سنجیدگی نہ دکھائی جس پر اہل علاقہ نے مجبوراً ایم سی ون سے منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی ظفر خان سے رابطہ کیا جنہوں نے پہلے ہی فرصت میں 10روز سے ناکارہ علاقے کا خراب ٹرانسفارمر ذاتی جیب خرچ سے مرمت کرکے عوام کو اندھیرے سے نکال دیا جبکہ حاجی ظفر خان دیگر مسائل بھی جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کر ائی ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پرانے چہروں نے ہمیں جھوٹے وعدوں اور فریب کے سوا کچھ نہیں دیا۔ علاقے کے عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے کو آئندہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاحواہ وہ جس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں عوام ان کو مسترد کرینگے

متعلقہ عنوان :