احتساب عدالت:ڈاکٹر عاصم نیب کے گواہ پر برہم ہوگئے

کوئی زمین الاٹ نہیں کروائی اور نہ ہی وزیراعلیٰ کومنظوری کیلئے کوئی خط لکھاہے۔سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 جون 2016 15:04

احتساب عدالت:ڈاکٹر عاصم نیب کے گواہ پر برہم ہوگئے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون۔2016ء) :احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم نیب کے گواہ پر برہم ہوگئے،انہوں نے گواہ کے بیان کو الزام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی زمین الاٹ نہیں کروائی اور نہ وزیراعلیٰ کومنظوری کیلئے کوئی خط لکھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں بورڈ آف ریونیو کے سیکشن آفیسر عماالدین چاچڑ کے بیان پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے جرح کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت میں نیب کے گواہ پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی زمین الاٹ نہیں کروائی اور نہ وزیراعلیٰ کومنظوری کیلئے کوئی خط لکھا۔

متعلقہ عنوان :