Live Updates

عمران خان کا پاک افغان بارڈر پر کشیدگی پر اظہار تشویش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جون 2016 13:58

عمران خان کا پاک افغان بارڈر پر کشیدگی پر اظہار تشویش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے پاک افغان بارڈر پر ہونے والی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک افغان فورسز کے مابین جھڑپیں باعث تشویش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی مبہم افغان پالیسی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے ۔خطے کی صورتحال اس قسم کے واقعات کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے افغان انتظامیہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا جائے، کیونکہ خطے میں پائیدار امن پاکستان ہی کی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات