ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ہوگئی، سیکریٹری داخلہ کو 14جون کو طلب کرلیا
جمعہ 10 جون 2016 23:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ہوگئی، سیکریٹری داخلہ کو 14جون کو طلب کرلیاہے، سیکریٹری داخلہ نہ آئے تو گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں پیشیوں پر پیشیاں بھگتنے والی ایان علی ان دنوں ای سی ایل کیس کی وجہ سے عدالت کے چکر پر چکر لگا رہی ہیں۔
جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل گرل کے وکیل نے کہا ہے کہ سب ایک لڑکی کے پیچھے پڑگئے ہیں جبکہ پرویز مشرف کو سنگین مقدمات کے باوجود بیرون ملک جانے دیا گیا ۔کرنسی اسمگلنگ کیس کی وجہ سے ماڈل ایان علی ایک سال تک راولپنڈی میں کورٹ واک کرتی رہیں،کیس لگتا ، سماعت ہوتی اور پھر اگلی تاریخ مل جاتی ، مگر ایان علی ہر تاریخ پر پیش ہوتی رہیں ۔(جاری ہے)
اﷲ اﷲ کر کے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت ہوئی تو اب ای سی ایل کیس ایان کے پاؤں کی زنجیر بن گیا ہے۔
جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے دو گھنٹوں بعد دوبارہ شامل کیا گیا ۔جنرل پرویز مشرف سنگین مقدمات کے باوجود بیرون ملک چلے گئے، سب ایک لڑکی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، جھوٹے الزامات میں پھنسانے کے لئے ایک عورت سے درخواست دائر کرائی گئی ۔جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں قائم عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے طلبی کے باوجود سیکریٹری داخلہ عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ، عدالت نے سماعت 14 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اگلی پیشی پر نہ آئے تو گرفتاری کا حکم دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.