وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا آئی جی سندھ کو فون ، متحدہ کے کسی رہنما کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 10 جون 2016 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کر کے متحدہ کے کسی رہنما کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کے مظاہرے پر مقدمے کے معاملے پر بات کی ۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ متحدہ کے کسی رہنما کے خلاف دھرنا دینے پر کوئی کاروائی نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :