پشاور کے علاقے بیری باغ میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جون 2016 22:58

پشاور کے علاقے بیری باغ میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون ۔2016ء) پشاور کے علاقے بیری باغ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کے علاقے بیری باغ میں دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ ایک گھر کے باہر ہوا ہے۔ دھماکے کی زد میں آ کر 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :