وائٹ ہاؤس میں ’’یونائیٹڈ سٹیٹ آ ف وویمن ‘‘سمٹ میں وویمن پروٹیکشن بل کی تحسین

شگاکو لاء سکو ل نے خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے قائم مراکز کا بغور مطالعہ کرنے کے لئے طلبہ کو بھیجنے میں اظہار دلچسپی ’’وی اے ڈبلیو‘‘کے نفاذ سے وطن عزیز کو عالمی سطح پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پذیرائی حاصل ہو گی ، سلمان صوفی

جمعہ 10 جون 2016 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) امریکہ کے صدارتی وائٹ ہاؤس میں صنفی مساوات کے لئے معروف سمٹ(کانفرنس) ’’یونائیٹڈ سٹیٹ آ ف وویمن ‘‘ میں سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر کی حقوق نسواں کے لئے جدوجہد کو سراہا گیااور وویمن پروٹیکشن بل کی تحسین کی گئی۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر کے سینئر ممبر سلمان صوفی کا سمٹ ’’یونائیٹڈ سٹیٹ آ ف وویمن ‘‘گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔

سلمان صوفی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب وویمن پروٹیکشن بل برائے انسداد تشدد پاکستان میں تاریخ ساز کام ہے جس سے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کے سدباب میں خاطر خواہ معاونت حاصل ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ’’وی اے ڈبلیو‘‘کے نفاذ سے وطن عزیز کو نہ صرف عالمی سطح پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پذیرائی حاصل ہو گی بلکہ ایسے جرائم کے خاتمے کے لئے مضبوط اورمستحکم بنیاد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

سلمان صوفی نے بتایا کہ پنجاب کے ایوان میں خواتین کے تحفظ کے لئے قانون سازی کے عمل سے امریکہ کے ایوان اقتدار میں وطن عزیز کا مثبت امیج ابھر کر سامنے آیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی کو وائٹ ہاؤس کی میزبانی میں منعقد ہونے والی سمٹ میں وویمن پروٹیکشن ایکٹ کے ذریعے قانون کے نفاذ کے محرکات اور طریقہ کار کے بارے میں اظہارخیال کے لئے مدعو کیا گیا۔

’’یونائیٹڈ سٹیٹ آ ف وویمن ‘‘سمٹ خواتین کے لئے معاشی برابری اور خود مختاری ، صحت ،خواتین پر تشدد،تعلیم کے مواقع ،کاروباری ملکیت،لیڈر شپ،شہری آزادی اور انتظامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پاکستان وویمن پروٹیکشن بل کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے نمایاں ملک بن چکا ہے۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ شگاکو کے لاء سکو ل نے خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے قائم مراکز کا بغور مطالعہ کرنے کے لئے اپنے طلبہ کو بھیجنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :