پائلٹ کی حاضر دماغی او رمہارت ، 150مسافروں کی جان بچا لی

اسلام آباد سے اڑنے والے طیارے کی ٹائر پھٹنے کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی

جمعہ 10 جون 2016 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) نجی ایئر لائن کے فرسٹ پائلٹ سیف اﷲ نے مہارت سے150مسافروں کی جان بچا لی ، اسلام آباد سے اڑنے والے طیارے کی ٹائر پھٹنے کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے کے کیپٹن کو ٹیک آف کرتے ہی بتایا گیا کہ رن وے سے ٹائر کے ٹکڑے ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

طیارے کے پہیے میں ہائیڈرالک سسٹم خراب ہونے کا اندیشہ تھا اس لئے جہاز کو مانچسٹر نہیں لے جایا گیا۔ کراچی میں ایمر جنسی لینڈ کرائے جانے والے طیارے کے کیپٹن احسن زمان اور فرسٹ پائلٹ سیف اﷲ تھے جنہوں نے اپنی مہارت سے جہاز میں سوار 150مسافروں کی جان بچا لی اور طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر اتارلیا۔ بعدازاں شاہین ایئر لائن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے کا ٹائر برسٹ نہیں ہوا تھا اس لئے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :