جہلم،سول جج کاوکلاء کے ساتھ ناروارویہ،وکلاء کی ہڑتال تیسرے روزبھی جاری
ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن جہلم کالالہ عبدالغفورملک ایڈووکیٹ کی زیرصدارت اجلاس،جب تک سول جج عثمان غنی کا تبادلہ نہیں ہوتا وکلاء ہڑتال جاری رکھیں گے،فیصلہ
جمعہ 10 جون 2016 21:00
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جون ۔2016ء) عدلیہ کے سول جج کا وکلاء کے ساتھ ناروا رویہ ، وکلاء کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق سول جج جہلم محمد عثمان غنی کی وکلاء کے ساتھ نامناسب رویے کے خلاف جہلم کے وکلاء کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت لالہ عبدالغفور ملک ایڈووکیٹ ، صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔
میاں نصیب احمد جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے مذکورہ جج کے خلاف ملنے والی شکایات اور اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ممبر پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ نے مذکورہ جج کے رویہ ،کام کرنے کا انداز پر کڑی تنقید کی ،چوہدری شہزاد گوندل ایڈووکیٹ نے کہا کہ سول جج کے جن کیسز میں ان کے مفادات ہوتے ہیں ان کے فیصلے جلدی سنا دیتے ہیں جن کیسز میں ان کے مفادات نہیں ہوتے ان کو جان بوجھ کر لیٹ کر دیتے ہیں سید طاہر محمود شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ نامناسب رویہ اور کرپشن کی شکایت عام تھی اسد وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ججز عدالتوں کو ٹائم کم دیتے ہیں وہ زیادہ ٹائم اپنے چیمبر میں گزارتے ہیں سائلین خوار ہوتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.