18سالہ امریکی لڑکی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 20:01

18سالہ امریکی  لڑکی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئی

بنگور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء)امریکی ریاست مین کے شہربنگورکی 18سالہ لڑکی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئی اور اب تک لاکھوں لوگ اس کی تصویرکو شیئرکرچکے ہیں-ریاست مین کے شہربنگورکی شہری نوجوان لڑکی کو اس وقت گہرے غم کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر اسکے کسی بھی دوست نے مدعو کیے جانے کے باوجود شرکت نہ کی۔

ہیلی سورینسن مقامی ہوٹل میں سالگرہ کا کیک سامنے رہ رکھ کر اکیلے بیٹھ کر آنسو بہاتی رہی۔تاہم بعد ازاں اس کی ایک کزن نے اس غمناک لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے سماجی روابط کی سائٹس پر شیئر کر دیا۔ پس ہیلی سورینسن کی اس تصویر کا سماجی روابط کی سائٹس پر شیئر کیا جانا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے تصویر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سورینسن کی غمزدہ انداز میں لی گئی تصویر 48گھنٹے سے بھی کم وقت میں120,000مرتبہ شیئر کی گئی۔

سورینسن کی تصویر کو آگے شیئر کرنے والے بیشتر افراد کی جانب سے نا صرف ان کیلئے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے بلکہ دوستی کی درخواست اور سالگرہ کے کارڈز بھی بھجوائے گئے۔سورینسن کے مطابق انکی زندگی کا یہ پہلا موقع ہے جب انھیں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔