الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی پاکستان عوامی راج پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی منظوری دیدی

جمعہ 10 جون 2016 20:01

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی پاکستان عوامی راج پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی ..

اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی پاکستان عوامی راج کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کے اہلکار نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کیلئے انتخابی نشان جھاڑو الاٹ کرنے کی درخواست دی ہے تاہم ان کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملہ کا بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جمشید دستی نے خود کو اپنی پارٹی کا کنوینئر ظاہر کیا ہے جبکہ اپنی درخواست کے ساتھ پارٹی کے آئین، انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیل اور منشور کی نقل بھی جمع کرائی ہے۔ انہوں نے عطیات کو اپنی پارٹی کا ذریعہ آمدن ظاہر کیا ہے۔