یوفون کا سماجی خدمات کی تین فلاحی مہموں کا اعلان

جمعہ 10 جون 2016 20:01

اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) یوفون نے سماجی خدمات کی تین فلاحی مہموں آپریشن عید چائلڈ، دیوار مہربانی اور کھانا گھر کی ترویج کا اعلان کیا ہے۔ آپریشن عید چائلڈ کا آغاز شرمین عزیز، دیوار مہربانی کا آغاز عمر اور بہرام اور کھانا گھر اقدام کا آغاز پروین سعید نے کیا۔

(جاری ہے)

یوفون ان اقدامات کو فروغ دینے کیلئے اپنا تعاون فراہم کرے گا تاکہ عوام کے اندر اس طرح کے منصوبوں کے بارے میں آگہی بڑھے۔

یوفون کے سی ای او ریز ریتھ گیبر نے بتایا کہ ”ٹیلی کام انڈسٹری اپنی میڈیا ایڈورٹائزنگ، برانڈ پروموشنز اور مشہور شخصیات پر غیر معمولی طور پر خرچ کرنے کے حوالہ سے شہرت رکھتی ہے لیکن 2016ء کی اپنی رمضان مہم کے تحت ہم وسیع نتائج فراہم کرنے والے چھوٹے فلاحی منصوبوں کو میڈیا پر تشہیر فراہم کر رہے ہیں۔