صوبائی وزراء کی رمضان بازاروں میں اچانک چیکنگ‘ ناقص صفائی پر دو ٹی ایم اے اہلکار معطل
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے شادمان رمضان بازار میں ناقص سبزی فروخت کرنے والے دکاندار کا سٹال کینسل‘ گرفتاری کا حکم دے دیا صوبائی وزیرخلیل طاہر سندھو اچانک فیصل آباد کے رمضان بازاروں میں پہنچ گئے‘ کمشنر لاہور کی چونیاں کے رمضان بازار آمد
جمعہ 10 جون 2016 19:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء ) صوبائی وزراء‘ پارلیمانی سیکرٹریز‘ ارکان اسمبلی‘ صوبائی سیکرٹریز‘ ڈی سی اوز اور کمشنرز سمیت اعلیٰ افسروں نے صوبہ بھر کے رمضان بازاروں کے دورے کئے اور اشیائے صرف کے معیار‘ نرخ اور رسد کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے شادمان لاہور کے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔
صفائی کے ناقص انتظامات پر ٹی ایم اے کے دو ملازمین سہیل منشاء اور غلام مصطفی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ صوبائی وزیرنے سٹال پر چیکنگ کے دوران ناقص سبزی فروخت کرنے والے دکاندار محمد حنیف کے سٹال کو کینسل کرنے اور اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے لاہور کے کریم پارک‘ میاں پلازہ‘ شادمان ‘ وحدت کالونی اور اسلام پورہ کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.