ڈپٹی کمشنر کی شہری و دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے رمضان سستے بازاروں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت

سستے بازاروں کی ہر گزر گاہ پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے ٗذرائع

جمعہ 10 جون 2016 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے وفاقی دارالحکومت کے شہری و دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے رمضان سستے بازاروں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سستے بازاروں میں مناسب سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور وہاں تعینات عملہ کی نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

سستے بازاروں کی ہر گزر گاہ پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔ ایس ایس پی اسلام آباد سے کہا گیا کہ وہ مناسب سیکورٹی کیلئے تعاون کریں ٗ ایس ایس پی ٹریفک سستے بازاروں کی جانب جانے والی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے فرائض سرانجام دیں گے۔ دارالحکومت کے مختلف علاقوں بشمول ترلائی، بہارہ کہو، پاکستان ٹاؤن، سیکٹر جی ٹین، آئی نائن، جی سکس اور ایچ نائن میں سستے بازار قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :