یو ا ے ای کے حکمراں خاندان اور سری لنکا کے وزیر خارجہ کا نواز شریف کے کامیاب آپریشن پرخوشی کا اظہار

لندن میں ایران کے سفیر نے صدر حسن روحانی کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ ہائی کمشنر کے حوالے کیا ٗ فلسطینی صدر کا بھی نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 10 جون 2016 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) سری لنکا کے وزیر خارجہ منگالا سماراویرا اور متحدہ عرب امارت کے حکمراں خاندان کے رکن شیخ سرور بن محمد النہیان نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن پرخوشی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سری لنکا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نوزا شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یو اے ای کے حکمراں خاندان کے رکن شیخ سرور بن محمد النہیان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکو وزیراعظم کیلئے گدستہ پیشکیا اور وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن پر خوشی اورانکی جلدصحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن میں ایران کے سفیر نے صدر حسن روحانی کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ اور پیغام پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔