طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں مسلسل پانی کی کمی کی شکایات کا نوٹس لے لیا
تمام سیکٹرز میں شکایات مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھے جائیں ٗ تمام ٹیوب ویلز کو مکمل آپریشنل حالت میں رکھا جائے ٗ بیان
جمعہ 10 جون 2016 19:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں مسلسل پانی کی کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر مینجمنٹ کو معطل کر دیا۔
(جاری ہے)
جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کے سیکٹرز میں پانی کی کمی کے حوالہ سے شکایات کا نوٹس لیا ہے اور عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور مسلسل لاپرواہی برتنے پر سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر مینجمنٹ کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں شکایات مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھے جائیں اور تمام ٹیوب ویلز کو مکمل آپریشنل حالت میں رکھا جائے۔ انہوں نے سی ڈی اے کے عملہ کو ہدایت کی کہ عوام کو پانی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کے واٹر مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ ٹینکرز اور واٹر بوزر کی تعداد بڑھائی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اور پانی ضائع کرنے سے اجتناب کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.