سکھر‘ سنی تحریک کے زیراہتمام امریکہ ڈورن حملوں کیخلاف امریکی مردہ باد ریلی کا انعقاد

جمعہ 10 جون 2016 19:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) سنی تحریک کے ضلع سکھر کے زیراہتمام امریکہ ڈورن حملوں کے خلاف غوثیہ مسجد کپڑا مارکیٹ سے مارچ بازار تک امریکی مردہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو , ضلعی کنونیئر خرم شہزاد , انورکمال بلوچ , دانش قادری , ماجد غوری , شعیب قادری , بلال سومرو دیگر کارکنوں , شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے , اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاء نے امریکہ اور بھارت کے حالیہ گٹھ جوڑ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ڈورن حملے کرکے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کررہا ہے امریکہ کو اگر طالبان مارنے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر افغانستان میں ڈورن حملے کرکے اپنا شوق پور ا کرلے پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں افرا تفری پھیلا کر بادشاہ بنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے اور اپنے گھر کو سنبھالے امریکہ , بھارت کے ساتھ ملکر کو پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ساز ش کررہا ہے مگر امریکہ اور ہندوستان کو یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ حکمران امریکہ خوفزدہ ہیں اور منہ توڑ جواب دینے کے بجائے خوفزدہ ہو کر دل کے آپریشن کرارہے ہیں حافظ محبوب علی سہتون نے جنرل راحیل شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھا جائے اور امریکہ و بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے پاکستان مین داخل ہونے والے ڈورن طیاروں کو فورا مار گرایا جائے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :