عوامی خدمات کا دعویٰ کرنیوالے نمائندگان سوائے کرپشن اور ملکی وسائل کو لوٹنے میں مصروف ہیں،علامہ سید ناظر عباس تقوی

جمعہ 10 جون 2016 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ماہ مبارک رمضان انسانی تر بیت کامہینہ ہے اس ماہ میں انسان خدا اور مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں انسانی ہمدردی، رواداری کا درس دیتے ہوئے ایک دوسرے کی مشکلات کی طرف متوجہ کر کے اُسے حل کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے لیکن ہم جس ملک میں زندگی گزار رہے ہیں اُس میں عدمِ برداشت اور لوگوں کے حقوق کو صرفِ نظر کرنا رواج بن گیا ہے۔

ماہِ مبارکِ رمضان میں عوامی حقوق کو نظرانداز کرنا حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ موجودہ بجٹ عوام پر خودکش حملہ ثابت ہوا ہے اس سے عوام مزید مشکلات کا شکار نظر آتی ہے۔ کوئی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیئے تیار نہیں، عوام بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

عوامی خدمات کا دعوہ کرنیوالے نمائندگان سوائے کرپشن اور ملکی مسائل کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، حکومتوں کو چاہیئے تھا کہ ماہِ مبارکِ میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کرتے اور عوام کو ریلیف دیتے مگر افسوس غریب عوام روزہ کھولنے سے بھی قاصر نظر آتی ہے جو ایک افسوس ناک عمل ہے۔ اس گرمی کے موسم میں بجلی کی معتلی اور(غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ) نے روزے داروں کی افطار اور سحری کو مشکل بنادیا ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کی نجکاری ختم کر کے حکومت اپنی تحویل میں لے اور عوام کو ریلیف دے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔دریں اثناء نارتھ ناظم آباد مسجدِ عثمان میں ہونے والے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خا ندانوں سے دلی ہمدردی کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :