وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا مسجد عثمان کی چھت کا حصہ گرنے سے 5 نمازیو ں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 10 جون 2016 19:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نارتھ ناظم آباد ، لنڈی کو تل چورنگی کے قریب مسجد عثمان کی چھت کا حصہ گرنے سے 5 نمازیو ں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ اگر مسجد زیر تعمیر تھی تو نماز پڑھنے کی اجازت کس نے دی، انہوں نے کمشنر کو مزید ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملبے کو اٹھانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل امدادی کا موں کی خود مانیٹرنگ کریں۔

متعلقہ عنوان :