قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمران جماعت کو کورم پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 18:46

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمران جماعت کو کورم پورا کرنے میں مشکلات ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمران جماعت کو کورم پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا-سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف50 اراکین موجود تھے، جبکہ کورم پورا کرنے کیلئے 82 اراکین کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔188 اراکین رکھنے والی حکمران جماعت 82 اراکین کا کورم بھی پورا نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

جس پر تحریک انصاف کے رکن لال چند نے کورم کی نشاندہی کردی۔کورم کی نشاندہی کے بعد رولزآف بزنس کے مطابق سپیکرنے اسمبلی کی کاروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی ۔حکمران جماعت کو کورم پورا کرنے میں شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم کورم پورا ہونے کے بعد اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی عبد الستار بچانی نے کہا کہ ماضی میں کبھی بھی بجٹ اجلاس میں کورم کی نشاندھی نہیں ہوتی تھی، حکومت کے غیرسنجیدہ رویئے کی وجہ سے ایوان تماشہ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :