اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی پرواز کوحادثہ،ممکنہ طور پر ٹیک آف کرتے ہوئے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا

کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کیلئے ایمرجنسی نافذ،شاہین ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی جائے گی ،طیارے میں 150سے زائدمسافر سوار ہیں،ہنگامی لینڈنگ کیلئے سی اے اے فائر ٹینڈرز اور ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی۔ذرائع سی اے اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جون 2016 18:36

اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی پرواز کوحادثہ،ممکنہ طور پر ٹیک آف کرتے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2016ء):اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی پرواز کوہنگامی صورتحال کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا،ممکنہ طور پر ٹیک آف کرتے ہوئے طیارے کے اگلے پہیے کا ٹائر پھٹ گیا،کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی شاہین ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی جائے گی۔نجی ایئرلائن کا طیارے کو ممکنہ طور پر 6بج کر 30منٹ پر اتارا جائے گا۔طیارے میں 150سے زائدمسافر سوار ہیں۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کیلئے سی اے اے فائر ٹینڈرز اور ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی ہیں۔طیارے کو پہلے اسلام آباد پھر لاہور ایئرپورٹ پر اتارنے کی بھی کوشش کی گئی۔