شجاع آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا2بچوں سمیت چار افرادزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 18:34

شجاع آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) شجاع آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کے تیزاب پھینکنے کا واقعہ مرالی وین کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ ہر تیزاب پھینکا ہے جس سے گھر میں سوئے ہوئے شوہر شاہد، اس کی بیوی اقراءاور انکے دو بچے 2سالہ علشبہ اور 1سالہ زہرا بری طرح جھلس گئے۔

متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق 20 سالہ اقرا کا جسم70 فیصد تک متاثر ہوا، حالت تشویشناک ہونے پر اسے ملتان نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس شجاع آباد نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :