فیصل آباد میں سلنڈر کی دکان پر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 18:34

فیصل آباد میں سلنڈر کی دکان پر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکہ ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) فیصل آباد میں ایل پی جی گیس کی دکان پر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا جس سے دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جب کہ دکان کا مالک جھلس گیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نٹر والا روڈ پر مرضی پورہ کے علاقے میں گیس کی ری فلنگ کے دوران سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے قریبی دکانیں بھی زد میں آگئی۔ واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔واقعہ میں دکان کا مالک جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ بجھانے کے دواران اچانک لائیٹ آگئی جس سے شارٹ سرکٹ ہوا اور تاریں بھی جل گئیں۔

متعلقہ عنوان :