سی ٹی او کاٹریفک روانی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اچانک دورہ،3وارڈن معطل،6کیلئے نقد انعام،انسپکٹر کو شوکاز

ڈی ایس پی اورنج ٹرین روٹ اور کینال روڈ کے متعلقہ سرکل افسران رانگ پارکنگ ،تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں ‘طیب حفیظ چیمہ

جمعہ 10 جون 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سستا رمضان بازاروں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کرنے پر 6وارڈنز کیلئے ایک ایک ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ۔گنگا رام چوک میں تجاوزات ،رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر 3وارڈنز معطل،اورنج ٹرین روٹ پر ٹریفک کی روانی میں خلل کے باعث انسپکٹر کو شوکاز ،تجاوزات،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے ڈی ایس پی اورنج ٹرین روٹ اور کینال روڈ کے سرکل افسران کو سختی سے ہدایت دی گئی۔

سی ٹی او نے سستا رمضان بازارسنگھ پورہ اور شادمان کے وزٹ کے دوران شدید گرمی کے باوجود اچھی کارکردگی کرنے والے 6وارڈنز کیلئے نقد انعام ،گنگا رام چوک میں فرائض میں غفلت پر 3ٹریفک وارڈنز کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کینال روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پیز کو سختی سے ہدایت کی غفلت کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے اورنج لائن ٹرین روٹ کے علاقوں قائد اعظم انٹر چینج اور داروغہ والا کے وزٹ کے دوران روٹ پر پانی کھڑا ہونے اور ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے پر انسپکٹر عرفان حیدر کو شوکاز جبکہ ڈی ایس پی اورنج ٹرین کو وارننگ دیتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو فوری برقرار رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی ،شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :