آرمی چیف کا امریکہ سے افغانستان میں ملا فضل اللہ و دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کا مطالبہ
بلوچستان میں ڈرون حملے پر بھی تشویش کا اظہار ، پاکستانی سلامتی پر حملہ قرار جنرل راحیل شریف سے امریکی جنرل جان نیکلسن اور امریکی خصوصی نمائند رچرڈ اولسن کی ملاقات
جمعہ 10 جون 2016 18:19
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جون ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ سے افغانستان میں ملا فضل اللہ و دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی جنرل جان نیکلسن اور امریکی خصوصی نمائند ہ برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے ۔
اس موقع پر آرمی چیف نے امریکی وفد سے افغانستان میں ملا فضل اللہ، پاکستان تحریک طالبان اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاکستانی سلامتی پر حملہ ہے جس کے باعث باہمی تعاون پر اثرات مرتب ہوئے اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر بھی اس حملے کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.