Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صارفین کو رمضان بازاروں میں مثالی ریلیف دیا جا رہا ہے

حکومت پنجاب نے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پرمعیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کیلئے 250 ملین روپے مختص کیے رمضان المبارک میں انتظامیہ کے ذریعے صوبہ کے کونے کونے تک رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ جاری

جمعہ 10 جون 2016 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پنجاب بھرمیں 330رمضان بازاروں کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق رمضان بازاروں میں صارفین کو مثالی ریلیف دیا جا رہا ہے ۔ حکومت پنجاب کے 250ملین روپے کے رمضان پیکج سے صوبہ بھر کے عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش مہیا کی جار ہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رمضان بازاروں کے انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وزیر خوراک ، وزیر صنعت اور وزیر زراعت بطور کنوینئر جبکہ چیف سیکرٹری بطور کو کنوینئر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ممبر صوبائی اسمبلی وحید گل، چیئرمین (سی ایم آئی ٹی)، سیکرٹری (آئی اینڈ سی)ایس اینڈ جی اے ڈی ، سیکرٹری (آئی سی اینڈ آئی )، سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر ، ڈائریکٹر فوڈ ، ایڈیشنل آئی جی (سپیشل برانچ) ،جوائنٹ ڈائریکٹر (آئی بی) بطور ممبران نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان رمضان بازاروں میں انتظامات اور سہولیات سے متعلق فیڈ بیک کی رپورٹ روزانہ کی بنیا د پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائیں گے ۔ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو 16اشیاء خوردو نوش میں سے 11اشیا ء جن میں آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی ، کریلا، کدو ، کیلے ، سیب ، سفید چنا ،مسور ثابت اور چاول شامل ہیں ہول سیل مارکیٹ سے 10روپے فی کلو گرام سستی فراہم کی جار ہی ہیں جبکہ 5اشیاء جن میں کھجوریں ، دال چنا ، بیسن ، دال مسور اور دال ماش شامل ہیں ان پر20روپے فی کلو گرام کی خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے ۔

ان بازاروں کے قیام کے پہلے ہفتہ میں 19لاکھ 32ہزار578کلو گرام اشیا ء خوردونوش فروخت ہوئیں ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے اور عوام کی سستے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی معیاری اشیاء سے متعلق اعتماد کی عکاسی کرتی ہے ۔گزشتہ برسوں کی طرح تمام وزراء، ممبران اسمبلی، سیکرٹریز اور ضلعی انتظامیہ تمام رمضان فیلڈ میں موجود ہیں اورماہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات