امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ملکی مفادات کو مقدم رکھیں گے ٗ عبد القادر بلوچ

ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا آئندہ پالیسیاں ملکی مفادات کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں گی ٗوفاقی وزیر

جمعہ 10 جون 2016 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ملکی مفادات کو مقدم رکھیں گے ٗ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا آئندہ پالیسیاں ملکی مفادات کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کوترجیح دیتا ہے اس ضمن میں پاکستان کا امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا واضح اور دوٹوک موقف رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ پالیسیاں ملکی مفادات کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :