فیصل آباد ٗ ایم اے اردو پارٹ ٹو کا پیپر دینے کیلئے آنے والے طلبہ و طالبات انتظار کر تے رہے

امتحاتی عملہ نہ پہنچا ٗ پیپر کینسل ٗ اب چودہ جون کو ہوگا

جمعہ 10 جون 2016 18:12

فیصل آباد ٗ ایم اے اردو پارٹ ٹو کا پیپر دینے کیلئے آنے والے طلبہ و طالبات ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء ) فیصل آباد میں ایم اے اردو پارٹ ٹو کا پیپر دینے کیلئے آنے والے طلبہ و طالبات امتحاتی عملہ نہ پہنچنے پرمایوس ہو کر گھروں کو چلے گئے ٗ اردو کا پیپر کینسل کر دیا گیا جو اب 14 جون کو ہوگا ۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایم اے اردو پارٹ ٹو کا جمعہ کو پہلا پیپر تھا ۔

(جاری ہے)

ہاتھوں میں رولمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ تھامے طلبہ و طالبات مدینہ ٹاؤن میں قائم امتحانی سینٹر پہنچے جہاں سوائے طلبہ و طالبات کے ایک بھی امتحانی عملہ موجود نہ تھا سخت گرمی اور روزے کی حالت میں آئے طلبہ و طالبات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ٗ دو گھنٹے تک عملے کا انتظار کرنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ پیپر کینسل کر دیا گیا ہے اور اب اردو کا پیپر 14 جون کو لیا جائے گا جس پر طلبہ گھروں کو واپس لوٹ گئے ۔

متعلقہ عنوان :