گلشن اقبال سے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گرد مقابلے کے بعد گرفتار کر لئے گئے

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالباسط رشید اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے دہشت گرد شہر میں بڑی تخریب کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے ٗذرائع

جمعہ 10 جون 2016 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) گلشن اقبال سے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گرد مقابلے کے بعد گرفتار کر لئے گئے۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں حساس ادارے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کر کے مقابلے کے بعد کالعدم القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالباسط رشید اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کاتعلق پنجاب سے ہے اور دونوں اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی اور دونوں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، 70 راؤنڈ، 5 کلو بال بیرنگ و دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد شہر میں بڑی تخریب کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔