وزیر داخلہ کی چھ ماہ کے دوران 3.985 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑنے پر انسداد منشیات فورس کی کارکردگی کی تعریف
انسداد منشیات کے سرکردہ ادارے کی حیثیت سے اے این ایف کا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف قابل اطمینان امر ہے ٗچوہدری نثار اے این ایف پشاور میں 100 بستروں کے ٹریٹمنٹ سینٹر کی تعمیر بھی کر رہا ہے جو رواں سال کے آخر تک فعال ہوگا ٗبریفنگ
جمعہ 10 جون 2016 18:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 3.985 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑنے پر انسداد منشیات فورس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے سرکردہ ادارے کی حیثیت سے اے این ایف کا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف قابل اطمینان امر ہے۔
وہ جمعہ کو انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور شاہ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی اور وزیر داخلہ کو ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اے این ایف کی جون 2016ء تک کی کارروائیوں کے نتیجہ میں اے این ایف نے تقریباً 50 ٹن منشیات قبضے میں لیں جس میں 2.23 ٹن ہیروئن، 33.24 ٹن حشیش، 7.7 ٹن افیون، 1.44 ٹن مارفین، 1.62 کلو گرام قوقین، 931.8 کلو گرام ایمفیٹا مائن، 6.08 کلو گرام میتھام فیٹا مائن، 790 ایکسٹیسی ٹیبلٹس اور 28550 زینکس ٹیبلٹس شامل تھیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.