رمضان بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

مسلمان اﷲ کے حضور توبہ و استغفار کرکے اپنی زندگی میں کا میابی حاصل کر سکتے ہیں

جمعہ 10 جون 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولاناعزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالد عابد اورمولانا حافظ ظفراﷲ سندھی نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔

اس ماہ مقدس میں مسلمان اﷲ کے حضور توبہ قور استغفار کر کے اپنی زندگیوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔علماء کرام نے کہا کہ رمجان المبارک نیکیوں کا سیزن ہے اوراﷲ کی رحمت ہروقت انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے،یہ مہینہ مواسات اور غمخواری کا مہینہ ہے۔یہ عظیم مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے تمام مسلمان رمضان المبارک کے لمحات کو قیمتی بناکر اپنی بخشش کا سامان بنائیں۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے کہا کہ یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابراورفرض کا ثواب سترگنا بڑھادیاجاتا ہے ،جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں سرکش شیاطین کو زنجیروں مین جکڑ دیاجاتا ہے۔علماء کرام نے کہا کہ روزہ ہمیں صبرواستقامت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احترام رمضان ایکٹ پر موئثر طریقے پر عمل درآمد کرایا جائے تاکہ اس ماہ مقدس کا بھرپور اندازمیں استقبال ہو۔تمام مسلمان رمضان المبارک کے ان لمحات کو قیمتی بنائیں۔