امر یکہ نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ طوطا چشمی کا رویہ روا رکھا ہے،میاں محمد اسلم

امریکہ جنوبی ایشیاکے خطے میں طاقت کا توازن خراب کرنا چاہتا ہے،اجمل بلو چ حکو مت نہ صرف اپنی خا رجہ پا لیسی پر نظر ثا نی کر ے بلکہ امر یکہ کیساتھ اپنے تعلقات کا بھی از سر نو جا ئز ہ لے، آل پاکستان انجمن تا جران کے زیر اہتمام آبپارہ چو ک میں منعقدہ احتجاجی مظا ہرے سے خطاب

جمعہ 10 جون 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے امر یکہ اور بھارت کے بڑ ھتے ہو ئے دفاعی تعلقات پر گہری تشوش کا اظہار کر تے ہو ئے اسے پاکستان کے لیے خطرہ قرار دیا ہے انھوں نے کہا حکو مت نہ صرف اپنی خا رجہ پا لیسی پر نظر ثا نی کر ے بلکہ امر یکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا بھی از سر نو جا ئز ہ لے کیو نکہ امر یکہ نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ طوطا چشمی کا رویہ روا رکھا ہے جو مختلف ممالک کواپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر کے بعد میں انھیں دہشت گرد بنا دیتا ہے ، پاکستان کو امر یکہ کی بجا ئے چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو بڑھا نا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان انجمن تا جران کے زیر اہتمام آبپارہ چو ک میں منعقدہ احتجاجی مظا ہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر انجمن تا جران پاکستان کے صدر اجمل بلو چ اور دیگر تا جر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمداسلم نے کہا پاکستان ایک خود مختار ،آزاد اور ایٹمی طاقت کا حا مل ملک ہے یہ کسی کی بھی ڈکٹیشن پر عمل نہیں کر ے گا ،امر یکہ کی جا نب سے پاکستان کی سر حدی حدود کی خلاف ورزی کر کے ڈرون حملے کر نا ہماری آزادی اور خود مختاری کو روندنے کے مترادف ہے جو ہماری غیرت مند قوم کسی بھی صورت برداشت نہیں کر ے گی ۔

انھوں نے کہا انڈیا مسلسل پا کستان کے اندر دہشت گردی میں ملو ث ہے بلو چستان میں ہو نے والی کا روئیوں میں بھا رت کی ایجنسی را ملو ث ہے اور ان کے دہشت گر د بھی وہاں سے پکڑے جا رہے ہیں ،جبکہ بھارت کا پاکستان کو دہشت گرد ی میں ملو ث قرار دینا چو ر مچائے شور کے مترادف ہے ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے اجمل بلو چ نے کہا امریکہ جنوبی ایشیاکے خطے میں طاقت کا توازن خراب کرنا چاہتا ہے۔ایک طرف امریکہ پاکستانی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کررہا ہے تودوسری جانب وہ بھارت پر نوازشات کرکے یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے اسے کوئی غرض نہیں،حکومت پاکستان کو اس حوالے سے بھرپورانداز میں عالمی سطح پر آوازاٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :