شہری اور تاجر کسی کو بھی جبری فطرہ اور زکوٰۃ نہ دیں ،پاکستان رینجرز سندھ کی اپیل

جمعہ 10 جون 2016 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ کسی کو بھی جبری فطرہ اور ذکوٰۃ نہ دیں ۔جمعہ کو جاری بیان میں رینجرز ترجمان نے تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی کو جبری بھتہ اور ذکوٰۃ نہ دیں ۔

(جاری ہے)

اگر کوئی فرد جبری فطرہ یا زکوٰۃ کا تقاضہ کرے اس کی اطلاع رینجرز کو کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہری ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے رینجرز کا ساتھ دیں ۔پاکستان رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہری رینجرز ہیلپ لائن 1101اور واٹس ایپ نمبر پر بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :