مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آصف علی زرداری ہوں گے۔ذوالفقار مرزا

بدین انتخابات میں شکست کے بعد سندھ حکومت نے ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔سابق وزیرداخلہ سندھ کا الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جون 2016 17:57

مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آصف علی زرداری ہوں گے۔ذوالفقار ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2016ء) :سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بدین انتخابات میں بدترین شکست کے بعد سندھ حکومت نے ان کے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ انہیں یا ان کے خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت اور آصف علی زرداری ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت غیرقانونی ہتھکنڈوں سے ان کی یقینی کامیابی، شکست میں بدلنا چاہتی ہے۔

کھیل میں شامل رہنے کے لیے حامی کونسلر نے پیپلزپارٹی ورکرز میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہ سابق صدر آصف زرداری سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بدین میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان کے قتل کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ رحمان ملک جھوٹے ہیں۔ اگر ایم کیو ایم کے را سے تعلقات کا الزام درست نہیں تو رحمان ملک اتنے عرصے خاموش کیوں رہے۔