امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات بڑھانے کااعلان کردیا

اختیارات میں توسیع کے بعد امریکی فورسز بہتر طریقے سے طالبان کا مقابلہ کرسکیں گی،افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات میں توسیع کا منصوبہ کئی ماہ کے مباحثے کے بعدبنایا گیا ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جون 2016 17:57

امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات بڑھانے ..

کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2016ء) : امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں طالبان کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی فورسز کے اختیارات میں توسیع کااعلان کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وہائٹ ہاوس نے افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات میں توسیع کے منصوبے کا اعلان کئی ماہ کے مباحثے کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت امریکی فورسز ضرورت پڑنے پرطالبان پر فضائی حملے کرسکیں گی۔افغانستان میں اب بھی 9 ہزار 800 امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں، جو اس اعلان سے قبل افغان طالبان جنگ کا براہ راست حصہ نہیں تھے۔نئے پالیسی کے تحت افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا کہ کب افغان فورسز کا ساتھ دینا ہے۔