وکیل کو بیٹے کو تاوان کے لئے اغواء کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 10 جون 2016 17:31

اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زید ی نے وکیل کو بیٹے کو تاوان کے لئے اغواء کرنے والے دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت نے ملزمان فرودس اور صابر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی ، دوران سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے سپیشل پراسیکوٹر چوہدری عبدالخالق تھہند عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے ایک معروف قانون دان کے بیٹے کو تاون کی خاطر اغواء کیا ،ملزمان کو تھانہ ترنول پولیس نے پشاور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا لہذا ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ حکم سنایا ۔

متعلقہ عنوان :