چیف جسٹس سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا وفد کل ملاقات کرے گا

جمعہ 10 جون 2016 17:31

اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) چیف جسٹس محمد انور ظہیر جمالی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا وفد کل (ہفتہ) کو ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں چیف جسٹس کووکلاء کو درپیش مسائل اور ججز کی روٹیشن کے حوالے سے پاس کی جانے والی قرارداد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک ظفر کھوکھر نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بار کا وفد آج (ہفتہ ) کو دن ساڑھے دس بجے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور ظہیر جمالی سے ملاقات کرے گا جس میں انہیں وکلاء کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ ماتحت عدالیہ کے تمام ججز کو دوسرے اضلاع میں تبدیل کرنے (ججز روٹیشن) کے حوالے سے اسلام آباد بار کونسل ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :