یورو فٹبال کپ 2016 فرانسیسی اور انگلینڈ کے فٹبال شائقین کے درمیان جھگڑا
پولیس نے دو برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا
میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 17:26
پیرس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) فرانس کے شہر مارسے میں یورو فٹبال کپ 2016 شروع ہونے سے پہلے پولیس نے مقامی لوگوں اور انگلینڈ کے فٹبال شائقین کے درمیان جھگڑے پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور دو برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو ایک مقامی بار میں بار مین پر حملہ کرنے اور دوسرے کو بدنظمی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
مارسے میں برطانوی شائقین کی سکیورٹی کے لیے تعینات کیے جانے والے برطانوی پولیس افسر سٹیو نیل کا کہنا ہے کہ جھگڑا انگلینڈ کے فٹبال شائقین اور مقامی نوجوان کے درمیان ہوا۔یہ جھگڑا مقامی نوجوانوں اور برطانوی فٹبال شائقین کے درمیان شہر کی پرانی بندرگاہ کے علاقے میں واقع ملکہ وکٹوریہ پب کے باہر ہوا۔(جاری ہے)
چار فرانسیسی پولیس اہلکار برطانوی شائقین جھگڑے میں زخمی ہو گئے۔
ہاتھاپائی ملوث ہونے والے تمام افراد نشے میں تھے۔برطانوی پولیس اہلکار سٹیو نیل نے ریڈیو فائیو لائیو سے انٹرویو میں کہا کہ جھگڑا نصف شب کو شروع ہوا جس میں برطانوی فٹبال شائقین اور مقامی نوجوانوں شامل تھے۔مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی اور پب کو بند کروا دیا۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا جاتا اس لیے یہ برطانوی شہریوں کے لیے یہ بہت غیر معمولی بات ہے لیکن یورپ میں پولیس اس طرح کی صورت حال میں اکثر آنسو گیس کا استعمال کرتی ہے۔اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر کرسیاں پھینک رہے ہیں اور انگلینڈ کے فٹبال شائقین پولیس کے گھیرے میں نعرے لگا رہے ہیں۔جائے وقوعہ پر پولیس کی ایمبولینس بھی فوری طور پر پہنچ گئی اور حفاظتی ڈھالیں اٹھائے پولیس اہلکاروں جھگڑے میں ملوث افراد کو علیحدہ کرنے کی کوشش کرتے رہے جس کے بعد پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی۔سٹیو نیل نے کہا کہ یورو فٹبال میچوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں برطانوی فٹبال کے مقابلے دیکھنے کے لیے فرانس آئیں گے۔فرانس میں حال ہی میں ایک فرانسیسی کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہونے کے بعد یورو فٹبال مقابلوں کے لیے غیر معمولی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.