ٹی ڈی پیز کی بحالی اور اپنے علاقوں کو باعزت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، وقت آگیا کہ قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرکے ان کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجائے

گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑا کا ایف ڈی ایم اے کی جانب سے ٹی ڈی پیز بارے بریفنگ کے دوران اظہارخیال

جمعہ 10 جون 2016 17:21

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ ٹی ڈی پیز کی اپنے اپنے علاقوں میں باعزت واپسی و بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے ملک میں امن واستحکام کی خاطرقربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کیاجائے اورانہیں ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجائے۔

وہ جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ڈی جی ایف ڈی ایم اے فیاض علی شاہ کی جانب سے ٹی ڈی پیز کی واپسی سے متعلق صورتحال پربریفنگ کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

گورنرکوبتایاگیاکہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ایف ڈی ایم اے مربوط اقدامات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ گورنرنے ہدایت کی کہ ٹی ڈی پیز کی معاونت، واپسی اور بحالی وتعمیرنو کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے ملک میں امن واستحکام کی خاطرقربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کیاجائے اورانہیں ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجائے۔گورنرنے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورمتاثرین کی واپسی وبحالی کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے تیز تراقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :