سپیکر وڈپٹی سپیکر کا کراچی میں مسجد کی چھت گرنے کے واقعہ پر قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

جمعہ 10 جون 2016 17:21

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) سپیکرقومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کراچی نارتھ ناظم آباد میں مسجد کی چھت گرنے کے واقعہ میں ہونے والے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سپیکر وڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :