پانامالیکس پر ضابطہ کار کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار‘اگلا اجلاس منگل کو ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 17:20

پانامالیکس پر ضابطہ کار کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار‘اگلا اجلاس منگل کو ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) پانامالیکس پر ضابطہ کار کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرارہے اور آئندہ اجلاس منگل کو 3بجے ہوگا۔تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد اعتزاز احسن سے ملاقات کی جس میں متحدہ اپوزیشن کااجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آئندہ 2دن میں طلب کرلیا جائےگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے بتایا کہ ضابطہ کار بنانے والی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس” گفتن ،نشستن، برخاستن“ تھا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب نہیں چاہتی اور اسی لیے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پانامالیکس کی تحقیقات کے لیے سنجیدہ نہیں۔شاہ محمود نے بتایا کہ میں یہاں سے ناامید ہوگیاہوں لہٰذا اس کمیٹی میںہمارے لیے مزید بیٹھنا بے سود ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سےبھی کہوں گاکہ بیٹھنےکاکوئی فائدہ نہیں۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں شرکت سے متعلق پارٹی سے مشاورت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :