بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کا معاوضہ8کروڑمانگ لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 17:20

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کا معاوضہ8کروڑمانگ لیا

ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار اس دور کی کامیاب ترین اداکاراوں میں کیا جاتا ہے جو ایک کے بعد ایک بہترین فلموں سے اپنے کیرئیر میں آگے بڑھتی جارہی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے صرف بولی وڈ میں ہی نہیں ہالی وڈ میں بھی ایک بڑی جگہ حاصل کرلی ہے، ان کی ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس‘ دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ان تمام کامیابیوں کے بعد ظاہر ہے اداکارہ نے اپنا معاوضہ بڑھانے کے حوالے سے تو سوچا ہی ہوگا اور اب وہ اپنے ایک اشتہار کے لیے 8 کروڑ ہندوستانی روپے کی مانگ کر رہی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک برانڈ نے دپیکا کو تین روز کے اشتہار کی شوٹنگ کی آفر دی جس کے لیے دپیکا پڈوکون نے 8 کروڑ روپے معاوضہ کی مانگ کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بولی وڈ میں اشتہارات کے لیے اتنا بڑا معاوضہ صرف شاہ رخ خان اور عامر خان ہی طلب کرتے ہیں لیکن دپیکا کی مسلسل کامیابیوں کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بھی اب شاہ رخ اور عامر کے برابر آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون کی گزشتہ سال تین فلمیں ریلیز ہوئیں تھی جن میں ’پیکو‘، ’تماشا‘ اور ’باجی راو مستانی‘ شامل ہیں۔یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر بہترین ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔دپیکا کی اس سال کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی اور نہ ہی انہوں نے اب تک کسی بولی وڈ فلم کو سائن کیا ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دپیکا بہت جلد اس برانڈ کے اشتہار میں نظر آئیں گی تاہم اب تک اس کے حوالے سے بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :