وزیر مملکت کیڈ کا اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پانی کی کمی کا نوٹس ، عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ڈی جی واٹر مینجمنٹ معطل

تمام سیکٹرز میں شکایات سینٹرز 24گھنٹے کھلے رکھے جائیں گے،واٹر ٹینک کی تعداد بڑھائی جائے ، تمام ٹیوب ویلز کو مکمل آپریشنل رکھا جائے ، طارق فضل چوہدری کی ہدایت

جمعہ 10 جون 2016 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء ) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پانی کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور مسلسل لاپرواہی پر ڈی جی واٹر مینجمنٹ کو معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پانی کی کمی کا نوٹس لے لیا اور عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور مسلسل لاپرواہی پر ڈی جی واٹر مینجمنٹ کو معطل کر دیا۔

طارق فضل چوہدری نے واٹر مینجمنٹ کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں شکایات سینٹرز 24گھنٹے کھلے رکھے جائیں گے،واٹر ٹینک کی تعداد بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیوب ویلز کو مکمل آپریشنل رکھا جائے،عوام کو پانی کی وافر فراہمی جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :