دبئی:بچوں سے بھیک منگوانے پر ایک شخص گرفتار

جمعہ 10 جون 2016 17:11

دبئی:بچوں سے بھیک منگوانے پر ایک شخص گرفتار

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): دبئی پولیس نے بچوں سے بھیک منگوانے پرایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی دبئی ٹریفک پولیس اور انتظامیہ بھکاریوں کے خلاف مہم زوروں پر ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے پہلے ہی دنوں میں 35سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ تحقیقات کے بعد ان کے سر غنہ کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ ان گرفتار کیے گئے افراد میں سے 14خواتین اور باقی تمام مرد حضرات پکڑے گئے تھے۔ پچھلے سال رمضان المبارک میں 14o5بھکاری جن میں 1166مرد اور 239خواتین تھیں گرفتار کیے گئے۔