مسلم لیگ شعبہ خواتین کی طرف سے مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم

خواتین میں راشن میاں عمران مسعود،آمنہ الفت،تمکین آفتاب ،سمیرانواز نے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جون 2016 17:04

مسلم لیگ شعبہ خواتین کی طرف سے مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2016ء) :پاکستان مسلم لیگ ق لاہور شعبہ خواتین کی آرگنائزر آمنہ الفت نے غریب خواتین ورکرز میں راشن تقسیم کیا ، اس موقع پر میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم پنجاب، تمکین آفتاب ،سمیرا نواز ،شیخ عمر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں ملکی استحکام اور امت مسلمہ کیلئے دعائے خیر کی گئی ، اس موقع پر میاں عمران مسعود نے اپنے خطاب میں غریب ورکرز کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پڑھا لکھا پنجاب کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کو پرائیویٹ کرکے اور انہیں این جی اوز کے حوالے کرکے پڑھا لکھا پنجاب کا نعرہ کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔