دہشت گردی اور انتہا پسندی امریکہ کا تحفہ ہے ،ہمیں ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 جون 2016 16:54

اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی امریکہ کا تحفہ ہے ،ہمیں ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اپنی خارجہ پالیسی ملک کے مفاد میں بنائی ہوتی تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ امریکہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کو نمائندگی دلانا چاہتا ہے لیکن پہلی مرتبہ چین کھل کر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ایران اور افغانستان کے بارڈر پر مسائل موجود ہیں ہمیں اس پر نظرثانی کرنا ہو گی اور ملک کے مفاد میں دو ٹوک پالیسیاں اختیار کرنا ہوں گی۔