دبئی: المراقبہ پولیس اسٹیشن میں 391ٹریفک حادثات درج ہوئے

جمعہ 10 جون 2016 16:52

دبئی: المراقبہ پولیس اسٹیشن میں 391ٹریفک حادثات درج ہوئے

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): 2015میں المرقبہ پولیس اسٹیشن میں کُل 391 ٹریفک حادثات درج کیئے گئے۔ درج کیئے جانے والے حادثات میں 8میں ڈرائیوروں کی اموات واقع ہوئی ، آٹھ ہی شدید زخمی ہوئے،154 افراد کو حادثات میں معمولی چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

2014میں ٹریفک حادثات میں چھ اموات ہوئی تھیں،158معمولی زخمی ہوئے تھے۔ لائسنس کے بغیر سب سے زیادہ خلاف ورزیوں پر مقدمات درج کیئے گئے۔ جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی۔