امریکہ ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے تعلقات قائم کرتا ہے ، بھارت امریکہ کے ساتھ تعلقات پر گھمنڈ نہ کرے

سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 جون 2016 16:49

اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے تعلقات قائم کرتا ہے ، بھارت امریکہ کے ساتھ تعلقات پر گھمنڈ نہ کرے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکاررہے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دیں اور بجائے کہ ہمارے نقصانات کا ازالہ کرنے کے الٹا ہمیں نقصان پہنچایا جارہاہے ، ہم اپنے مفادات کو دیکھیں گے تو مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ تعلقات پر گھمنڈ نہ کرے یہ سب مفاد کا چکر ہے جب تک کوئی فائدہ نظر آئے گا امریکا ہندوستان کے ساتھ تعلقات بڑھاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :