دنیا میں ہر بچہ قیمتی ہے، بیگم ذکیہ شاہنواز

جمعہ 10 جون 2016 16:49

لاہور۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون۔2016ء) صوبائی وزیربہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر بچہ قیمتی ہے اس لئے اس کی بہتر تعلیم وتربیت اورتحفظ کے لئے ماں کی زندگی کو بچانا بے حد ضروری ہے کیونکہ ماں کی آغوش اولین درسگاہ اور سب سے بڑی پناہ گاہ ہوتی ہے ۔ اس ضمن میں بچوں میں مناسب وقفے اور فیملی پلاننگ سے متعلق جاری آگہی مہم کے ذریعے محکمہ بہبود آبادی عوام میں شعور اجاگر کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے گفتگو کے دور ان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر بچہ اپنا خاص مقام رکھتا ہے اس کا مستقبل ،تعلیم وتربیت،تحفظ اور پورے خاندان کی بہتر ذہنی ، اخلاقی ، معاشرتی اور جسمانی نشوونما ماں کی اچھی صحت سے مشروط ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں میں مناسب وقفے سے متعلق شعور وآگاہی دینے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے مسائل کو بھی ختم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :