احتساب عدالت کا مضاربہ کے نام پر لوگوں سے اربوں روپے لوٹنے کے کیس میں گواہان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار
ڈی جی نیب ظاہر شاہ ذاتی حثیت میں طلب
جمعہ 10 جون 2016 16:46
اسلام آباد ۔ 10جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے مضاربہ کے نام پر لوگوں سے اربوں روپے لوٹنے کے کیس میں گواہان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ۔جمعہ کو عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم راشد منہاس کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
نیب حکام عدالت طلبی کے باوجود 29 گواہان میں سے ایک گواہ کو بھی عدالت میں پیش نہ کرسکے، مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ گواہان کو عدالت میں پیش کرنے کا علیحدہ سیل موجود ہے، اس حوالے سے عدالت سیل کی بہتر رہنمائی کرسکتی ہے۔
جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی ظاہر شاہ کو ذاتی حثیت میں طلب کر تے ہوئے ہدایت کی کہ وہ پیر کو عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے ایک بار پھر 29 گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ مقدمہ کے 295 میں سے 266 گواہ اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.